سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پارلیمانی کمیٹی برائے فینانس کے رکن منتخب

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 11 نومبر  راجیہ سبھا کے صدرنشین وینکیا نائیڈو نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو ان کی پارٹی کے رفیق کار ڈگ وجئے سنگھ کے بجائے پارلیمانی کمیٹی برائے فینانس کے لئے نامزد کیا ہے۔ راجیہ سبھا بلیٹن کے مطابق ایوان بالا کے صدرنشین نے ڈگ وجئے سنگھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے شہری ترقیات مقرر کیا ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’راجیہ سبھا کے صدرنشین نے راجیہ سبھا کے رکن منموہن سنگھ کو ڈگ وجئے سنگھ کے بجائے فینانس کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ صدرنشین نے راجیہ سبھا کے رکن ڈگ وجئے سنگھ کو شہری ترقیات کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے‘۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے لئے راہ ہموار کرنے کے مقصد سے ڈگ وجئے سنگھ فینانس کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر سنگھ ماضی میں 2014 ء سے 2019 ء اس ایوان کی رکنیت کے اختتام تک فینانس کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔