مختلف مذہبی جماعتوں کے علماء و قائدین کا اظہارخیال
نیالکل: حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے سیاسی قائد جناب محمد فرید الدین سابق وزیر و سابق ایم ایل سی کے انتقال سے ضلع سنگاریڈی بالخصوص ظہیرآباد، نیالکل، کوہیر، جھرہ سنگم، مگڑم پلی منڈلس کے مسلمان ایک عظیم سیاسی قائد سے محروم ہوگئے۔ جمعیتہ علماء، اہلسنت و الجماعت ،جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہل حدیث، صفاء بیت المال، مسلم ایکشن کمیٹی نے گہرے رنج و ملال غم کا اظہار کیا۔ صدر ٹاون ٹی آریس سید محی الدین ،شیخ فرید رکن عاملہ ریلوئے عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی نے کہا کہ محمد فرید الدین ضلع سنگاریڈی میں سرگرم سیاسی قائدکے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے ملی مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ فکر مند رہتے تھے ۔محمد فریدالدین نے اپنی سیاسی زندگی کے آغازبحیثیت سرپنچ کیا۔ محمد فرید الدین رکن اسمبلی کامیابی حاصل ہونیکے ساتھ ہی ظہیرآباد کے مسلمانوں کے لئے جدید عیدگاہ قبرستان وسیع عریض اراضی کو ادائیگی نماز کے لئے حاصل کیا وہ آج ظہیرآباد کی قیمتی اراضی میں شمار ہوتی ہے۔ محمد فرید الدین قوم و ملت کے متعلق مسائل کے لئے شب وروز متفکر رہتے تھے ۔محمد فرید الدین جیسا سیاسی قائد ظہیرآباد میں دوبارہ ملنا بہت مشکل ہے ۔وہ تمام مذاہب کی عوام سے خوش اخلاق سادہ مزاج اور تنازعات سے پاک شخصیت تھے ۔
