سابق وزیر نارائنا کی ضمانت کی منسوخی پر ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

   


حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) دسویں جماعت کے امتحانی پرچہ کے افشاء معاملہ میں سابق وزیر نارائنا کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست پر آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عدالت کے احکامات تک نارائنا کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہ کرے۔ چتور کی مقامی عدالت نے نارائنا کی ضمانت کو منسوخ کرتے ہوئے 30 نومبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ میں ان احکامات کو چیلنج کیا گیا۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا۔