حیدرآباد 9 اگسٹ ( سیاست نیوز ) سابق ڈپٹی چیف منسٹر و سینئر لیڈر اے نانی نے وائی ایس آر کانگریس سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے ایلورو پارٹی انچارچ کی ذمہ داری سے بھی سبکدوشی اختیار کرلی ہے ۔ اے نانی نے اپنے فیصلے سے پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو بھی ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے واقف کروادیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اے نانی کی وائی ایس آر کانگریس سے علیحدگی انتہائی غیر متوقع رہی ہے ۔