ساجن اور نٹراجن کو گولڈ میڈل لیکن اولمپک کانقصان

   

بلگراڈ ۔ اولمپک کی امیدیں ساجن پرکاش اور سری ہری نٹراجن نے بالتریب اپنے تیراکی کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا لیکن اولمپک کے لئے اے کوالیفکیشن کے نشانہ کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پرکاش نے فینا ایکریڈیٹیڈ اولمپک کوالیفائر کے 200 میٹر بٹر فلائی مقابلہ کا مقررہ فاصلہ 1:56.96 سکنڈ میں مکمل کیا اور اپنے قومی ریکارڈ 1:57.73 کو مزید بہتر بنایا۔ تاہم کیرالا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ تیراک نے اولمپک اے کا مقررہ نشانہ 0.48 سکنڈس کے فرق سے گنوادیا۔ نٹراجن نے بھی 100 میٹر بیک اسٹروک ایونٹ کو 54:45 سکنڈ میں مکمل کیا لیکن 20 سالہ تیراک بھی 53.85 سکنڈ کے فرق سے یہ موقع گنوایا۔