سارقین گرفتار، مسروقہ اشیاء ضبط، ٹاسک فورس اور مدھورانگر پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون اور مدھورانگر پولیس نے ایک کارروائی میں تین سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس 23 سالہ پرساراہول ساکن بیگم پیٹ، 24 سالہ دنڈوراکیش ساکن چندانگر اور 26 سالہ ایم اجے ریڈی ساکن مدھورانگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن ایس آر نگر کے قریب واقع ایک ہاسٹل سے ان تینوں نے موبائیل فون کا سرقہ کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے موبائل فون اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔ع