سال 2020ء کا آج پہلا چاند گہن

   

حیدرآباد ، 9 جنوری (سیاست نیوز) سال 2020ء کا پہلا چاند گہن جمعہ 10 جنوری کو واقع ہوگا۔ یہ چاند گہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب پیش آئے گا۔ اس چاند گہن کی خاصیت یہ ہے کہ سیارہ زمین کا ترچھا سایہ چاند پر پڑے گا۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ ڈائریکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر نے کہا کہ چاند جزوی سایہ کے خطے میں 10:36 بجے شب داخل ہوگا اور فلکیاتی مرحلہ سے 11 جنوری کی رات دیر گئے ہندوستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 44 منٹ اور 4 سکنڈ پر باہر نکلے گا۔ انھوں نے کہا کہ 4 جنوری کو زمین سورج سے قریب ترین فاصلے پر تھی۔ تاہم، اس سورج کی روشنی کی گرمی پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہوتا ہے۔