واشنگٹن : امریکہ نے سال 2022 کے دوران شام اور عراق میں داعش کے سات سو کارکنوں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ داعش کارکنوں کی زیادہ تعداد شام میں ہلاک کی گئی جو 466 ہے جبکہ عراق میں ہلاک کیے داعشی کارکنوں کی تعداد 220 بتائی گئی ہے۔ان ہلاک کیے گئے کئی اہم کمانڈر بشمول داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القریشی الہاشمی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سال 2022 میں داعش کے 374 کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ان کارروائیوں میں بعض جگہوں پر امریکی فوج نے اکیلے کامیابی حاصل کی اوربعض جگہوں پر شامی اور عراقی اتحادی فورسز کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کی ہے۔امریکہ کی طرف سے سات سو افراد کی ہلاکت کی اس کا کامیابی کے بارے میں میجر جنرل میٹ مکفارلین مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ تھے۔ انہوں نے جمعرات کو اس بارے میں کہا یہ ابھرتی ہوئی قابل بھروسہ اہلیت عراقی اور شامی شراکت داروں اور ہماری اپنی اکیلے میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجہ میں ممکن ہوئی ہے۔امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ نے اس بارے میں اطلاع دی ہیکہ کہ 700 داعش کارکنوں کو ہلاک کرنے کے باوجود ایک بھی امریکی فوجی کا نقصان نہیں ہوا ہے۔