حیدرآباد۔16۔نومبر(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے سال 2023 کی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں سال 2023 کے دوران 28 عام تعطیلات اور 24اختیاری تعطیلات کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ نئے سال ‘ تلسنکرانت ‘ دیوالی کے علاوہ دیگر کئی تعطیلات اتوار کے دن آرہی ہیں۔ جبکہ بھوگی اور بتکماں کی تعطیل دوسرے ہفتہ کی تعطیل سے ٹکرا رہی ہے۔ تعطیلات کے کیلنڈر میں جاری کی گئی 24 اختیاری تعطیلات میں سرکاری ملازمین کو 5 اختیاری تعطیلات سے استفادہ کی سہولت حاصل رہے گی۔ م