460 افراد گرفتار ، 3.17 کروڑ کی مسروقہ اشیاء ضبط
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سال 2024 میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) نے ریلوے کے احاطے سے 240 لڑکیوں سمیت کل 1385 بچوں کو بچایا ۔ ان میں سے 491 بچوں کو انسانی اسمگلنگ سے بچالیا گیا ۔ اس کے علاوہ مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 460 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 3.17 کروڑ روپئے کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔ سرکاری ریلوے پولیس ( جی آر پی ) کے ساتھ مل کر کل 500 مقدمات درج کئے گئے ۔ آر پی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ریلوے پولیس ایک کی دفعات کے تحت 367 مقدمات میں 674 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ۔ جس میں 83.3 لاکھ روپئے کی ریلوے کی جائیداد برآمد کی گئی ۔ ٹرین کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے آر پی ایف اہلکاروں نے پیدل سفر کرنے والے مسافروں ، خواتین میں غیر مجاز مسافروں اور خصوصی طور پر معذور کوچوں تجاوزات کرنے والوں پریشانی پیدا کرنے والوں وغیرہ کے خلاف کُل 68,746 مقدمات درج کئے جن پر مجموعی طور پر 1.3 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں 2024 سال کے دوران پانچ کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی 2311.31 کلو گرام چرس ضبط کر کے 111 مقدمات میں 127 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ مسافروں کی فلاح و بہبود کے عزم کے مظاہرہ کے طور پر 6.9 کروڑ روپئے کی مالیت کے 2576 واقعات میں سامان ان مسافروں کو واپس کیا گیا جنہوں نے نادانستہ طور پر ٹینوں میں یا ریلوے احاطے میں اپنا سامان چھوڑ دیا تھا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر ارون کمار جین نے کہا کہ 2024 کے دوران آر پی ایف کی کوششوں اور ریل مسافروں کی حفاظت میں فورس کی کوششوں کی تعریف کی اور یہ سلسلہ 2025 میں بھی جاری رہے گا ۔۔ ش