سال رواں کا آخری سوپر مون کل نظر آئے گا

   

ریاض : سال رواں کا آخری سوپرمون جمعہ 15 نومبر کو نظر آئے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی علوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سپر مون جمعرات 14 نومبر سے ہی نظر آنا شروع ہوگا تاہم یہ جمعہ کو پورا چاند ہوگا‘۔’سال رواں 2024 کے دوران یہ آخری سوپرمون ہے جس کی چمک اور روشنی سو فیصد ہوگی‘۔واضح رہے کہ سال رواں میں اس سے قبل 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو سوپرمون نظر آیا تھا۔سوپرمون کی اصطلاح سے مراد ایک مکمل یا نیا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے قریب ترین فاصلے کے 90 فیصد اندر ہوتا ہے، اس صورت میں زمین اور چاند کے مراکز کے درمیان فاصلہ 361.969 کلو میٹر ہوگا۔ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے’سوپر مون‘ کہا جاتا ہے۔