سال نو کا جشن : حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : نئے سال کے موقع پر 31 ڈسمبر کی رات سے یکم جنوری کی صبح تک رچہ کنڈہ پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف 619 مقدمات درج کئے۔ پولیس نے پہلے ہی حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے خلاف انتباہ دیا تھا۔ 619 کے منجملہ 526 موٹر سائیکل سوار حالت نشہ میں پائے گئے۔ 26 تھری وہیلرس اور 64 فور وہیلرس تھے۔ تین ڈرائیورس کے حلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ایل بی نگر ڈیویژن میں سب سے زیادہ 232 جبکہ مہیشورم ڈیویژن میں سب سے کم 47 مقدمات درج کئے گئے، ملکاجگری میں 230 ، بھونگیر میں 48 مقدمات درج ہوئے۔ زیادہ تر مقدمات 21 تا 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کے خلاف درج ہوئے ہیں۔ 31 تا 40 سال عمر کے 201 ، 41 تا 51 عمر کے 109 ، 51 تا 61 عمر کے 30 جبکہ 61 تا 70 تین شہریوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ۔ کئی مقامات پر حالت نشہ میں ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کو بحث کرتے ہوئے دیکھاگیا ۔ ع