سالار جنگ میوزیم کو آن لائن میں دیکھنے کی سہولت

   

گوگل سے حل دریافت ، میوزیم میں موجود نایاب اور قدیم اشیاء کی معلومات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بہت سے لوگ قدیم اور تاریخی چیزوں کے ساتھ یادگار پینٹنگز کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ انہیں دیکھنے کے لیے دور دراز مقامات پر جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔ اس پس منظر میں گوگل نے ایک جدید حل دریافت کیا ہے ۔ اپنے فنون اور ثقافت کے لیے شہرت رکھنے والے سالار جنگ میوزیم کو بھی اس میں شمار کیا گیا ہے ۔ وہاں موجود نایاب و نادر اشیاء کی تفصیلات کو ویب سائٹ میں پیش کیا ہے ۔ اس ویب سائٹ میں ہر چیز کا ٹائیٹل ، کہاں بنایا گیا تھا ؟ یہ کس دور سے ہے ؟ اس کی انفرادیت کے بارے میں تفصیلات جان سکتے ہیں ۔ ایک ہزار سے زائد نایاب اور قدیم اشیاء جو میوزیم میں Symbols of glorgy کے عنوان سے محفوظ ہیں ۔ جو بادشاہوں کی شان و شوکت کو ظاہر کرتی ہیں ۔ جو ویب سائٹ میں رکھی گئی ہیں ۔ ونڈرس آف ووڈ کے نام سے اس وقت کے بادشاہوں کی جانب سے کھیلے گئے چیس بورڈ ، دوسرے نظام کے دلیرانہ کارنامے اور رائل دکن آرٹ کی تفصیلات کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے ۔ میوزک آف برونز ، انڈین ایپکس ان آرٹس ، اے گیم آف تھرونس ، ہاوز چیس کنسکارڈ ورلڈ ، ہندوستان ، تلنگانہ اور نظام کی تاریخ سے متعلق 1000 سے زیادہ تصاویر دستیاب ہیں ۔ https://artsandculture.google.com/partner/salar-jung-museum میں دیکھ سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ میں انٹر ہوتے ہی مختلف اقسام کی اشیاء نظر آتی ہیں۔ مطلوبہ چیز پر کلک کرنے سے اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ 2