سان فرانسسکو: امریکی شہر سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے کچھ حصے برفانی طوفان کی زد میں ہیں، لاس اینجلس میں بلند مقامات پر برفباری اور دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے یا برف باری کے باعث بند ہیں جبکہ تقریباً 85 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔
یوکرین 2014 میں بغاوت کا گواہ بنا: مسک
واشنگٹن : ایلون مسک نے کہا کہ یوکرین نے دراصل 2014 میں کیف میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بغاوت دیکھی تھی۔مسک نے ٹوئٹ کیا کہ وہ انتخابات یقینآ پھینکے تھے ، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ واقعی تختہ پلٹ ہوا تھا۔2013 میں یورپی یونین کے ساتھ انضمام کی پالیسی کو روکنے کے حکام کے فیصلے نے یوکرین میں مظاہروں کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں ایک بغاوت ہوئی جس نے اس وقت کے صدر وکٹر یانوکووچ کو معزول کر دیا اور انہیں روس فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔