جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سانبہ کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔