سانتا کروز جزیرے پرزلزلے کے جھٹکے

   

سانتا کروز : امریکہ کے سانتا کروز جزیرے پر بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ اینڈ جیولوجیکل سینٹر نے کہا کہ گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آج 4.09 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کی شدت 5.2 تھی۔زلزلے کا مرکز 12.59 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 167.01 ڈگری مشرقی طول البلد پرسطح سے 235.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
میانمار میں تین لاکھ منشیات کی گولیاں ضبط، چار گرفتار
ینگون:میانمار کے حکام نے مشرقی میانمار کی شان ریاست میں 300,000 منشیات گولیاں ضبط کی ہیں اور اس سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔مرکزی کمیٹی برائے منشیات کے استعمال کے کنٹرولنے چہارشنبہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد منشیات پولیس نے منگل کے روز ریاست شان کے علاقے کینگ ٹونگ میں ایک ہوٹل کے کار پارک میں ایک موٹر سائیکل کی تلاشی لی۔ اس دوران ایک لاکھ ڈالر تک کی تین لاکھ منشیات کی گولیاں ضبط کی گئیں۔