سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد دلیپ کمار اسپتال میں شریک

,

   

ممبئی۔شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو اتوار کے روزپی ڈی ہندوجا اسپتال کھر ممبئی میں داخل کیاگیاہے۔ افسانوی اداکارہ دلیپ کمار کو پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی‘ اداکار کی بیوی سائرہ بانو نے یہ بات بتائی ہے۔

میگا اسٹار دلیپ کمار کو پچھلے دودنوں سے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ ان کی اہلیہ او رادکارہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرس نے چند ٹسٹس ا ورایکسرے کا استفسار کیاہے‘ جس کے بعد وہ بتائیں گے کتنے دن اسپتال میں انہیں رکھا جائے گا۔

سائرہ بانو نے کہاکہ انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔پچھلے کچھ سالوں سے عمر سے متعلق صحت کے معاملات کی وجہہ سے سوپر اسٹار دلیپ کمار بیمار ہیں

YouTube video

بعض عام جانچ او رٹسٹوں کے لئے دو دن کے لئے پچھلے ماہ مذکورہ 98سالہ اداکار کو ہندوجا اسپتال کھار میں داخل کیاگیاتھا۔بالی ووڈ کے ”شنہشاہ جذبات“ کے نام سے معروف افسانوی اداکار کا فلمی کیریر چھ دہوں تک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریر میں 65سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں جس میں تاریخی فلمیں دیوداس(1955)‘ نیا دور(1957)‘مغل اعظم(1960)‘گنگا جمنا(1961)‘کرانتی(1981)‘او رکرما (1986) شامل ہیں۔

آخری مرتبہ انہیں 1998میں ائی فلم’قلعہ“میں دیکھاگیاتھا‘ مذکورہ اداکارہ کو 1994میں دادا صاحب پھلکی ایوارڈ اور 2015میں پدما ویبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔