حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی نے ایس آئی اور پولیس کانسٹبل کے پریلمینری تحریری امتحانات میں 22 سوالات میں خامیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے امیدواروں کو 22 نشانات دینے کا مطالبہ کیا۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ کی قیادت میں عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج منظم کیا گیا۔ بعد میں بی وینکٹ نے امیدواروں کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائرکٹر پولیس جتیندر سے ملاقات کی اور انہیں یادداشت حوالے کی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کو پریلمنری امتحانات کے سوالات میں خامیوں کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ بی وینکٹ نے کہا کہ سوالات میں غلطی کا خمیازہ امیدواروں کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے ہر امیدوار کی نشانات کی فہرست جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریلمینری امتحانات کے ذریعہ حقیقی امیدواروں سے ناانصافی کا اندیشہ ہے۔ حکومت کو اس معاملہ کی جانچ کرنی چاہیئے۔ر