حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے سب انسپکٹرس اور اُس کے مساوی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ابتدائی تحریری امتحان کے ہال ٹکٹس جاری کردیا ہے۔ امیدوار 5 اگسٹ کی نصف شب تک ہال ٹکٹ ویب سائٹ https://www.tslprb.in/ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹس کے ضمن میں مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9393711110 اور 9391005006 سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ A4 سائز پیپر پر پرنٹ آؤٹ حاصل کریں۔ تقرر کا عمل مکمل ہونے تک ہال ٹکٹ کو محفوظ رکھا جائے۔ سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کے خواہشمند امیدوار ہال ٹکٹ پر مقررہ مقام پر پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کریں۔ فوٹو کے بغیر ہال ٹکٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ابتدائی تحریری امتحان 7 اگسٹ کو 247217 امیدواروں کے لئے 503 مراکز پر منعقد ہوگا جس میں حیدرآباد اور اُس کے اطراف کے مراکز کے علاوہ مختلف ٹاؤنس میں 35 مراکز ہوں گے۔ سوالات کی بُک لیٹ انگلش ۔ تلگو اور انگلش ۔ اُردو میں تیار کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ ایک منٹ تاخیر سے آمد پر امیدواروں کو داخلہ نہیں رہیگا۔ ر