سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں

   

نئی دہلی: گزشتہ دو ہفتوں سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا بجٹ خراب کر دیا ہے۔ ہر سال بارش کے موسم میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اس بار بھی اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل گئی ہو گی لیکن سبزی منڈی اب گرم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ٹماٹر کے دام بڑھ گئے ہیں اور آلو بھی اپنی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔ بھنڈی اور کدو کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ راشن کا سامان پہلے ہی مہنگا ہے اور اب بارش میں سبزیاں بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔سبزیاں دو ہفتے پہلے کی نسبت دوگنی مہنگی ہو گئی ہیں۔ گرمی کی وجہ سے ٹماٹر سڑ گیا۔ اب آنے والے ٹماٹروں پر فریٹ اور ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ مال بھی کم آرہا ہے۔ پہلے 10 گاڑیاں آتی تھیں، اب دو گاڑیاں آ رہی ہیں۔ اس سے یقیناً فرق پڑے گا۔ اس لیے مہنگائی ہے۔ جب زیادہ سامان آئے گا تو خود بخود سستا ہو جائے گا۔