سجیت پانڈے نے ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر آئی پی ایس آفیسر سجیت پانڈے نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد سجیت پانڈے نے حیدرآباد کے شیورام پلی میں ایس وی پی این پی اے میں فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی ۔ سجیت پانڈے نے قوم کی خدمت کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سجیت پانڈے نے موجودہ ڈائرکٹر امیت گارگ کی جگہ حاصل کی ۔ جنہیں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ۔ ایس وی پی این پی اے کا بنیادی مقصد ہندوستانی پولیس کے لیے لیڈر تیار کرنا ہے جو ہمت ، لگن اور لوگوں کی خدمت کے مضبوط جذبے کے ساتھ فورس کی قیادت کریں ۔ یہ اکیڈیمی پورے ملک میں پولیس کے تربیتی اداروں کے ٹرینرس کی تربیت کا مرکز ہے اور تربیتی اداروں کو ان کی تربیت کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کرے گی ۔ اکیڈیمی پولیس کے مضامین پر تحقیقی مطالعات کا مرکز ہوگی اور ملک کے اندر اور باہر اسی طرح کے اداروں کے ساتھ تعاون و اشتراک کے ذریعے اپنے وسائل کی بنیاد کو سعت دے گی ۔۔ شa/b