منگلورو :کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا پر 24 ہندوؤں کے قتل میں شامل ہونے کامبینہ طور پر کا الزام لگانے والے بی جے پی ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔مسٹر پونجا نے وزیر اعلیٰ کے خلاف مبینہ طور پر 22 مئی کو بیلتھانگڈی میں ایک فتح کی تقریب کے دوران یہ تبصرہ کیاتھا۔جس کا انعقاد ان کے جنوبی کنڑ ضلع کے بیلتھانگڈی سے ایم ایل اے کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے بعدکیا تھا۔مسٹر پونجا سامنے آئے ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر مسٹر سدارمیا پر 24 ہندوؤں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔