سربیا کا اسرائیل کیساتھ اسلحہ خرید ی کا سمجھوتہ

   

بلگراڈ : سربیا نے، اسرائیلی دفاعی کمپنی ‘البٹ سسٹمز’ کے ساتھ ڈرون طیاروں اور جدید توپ سسٹموں پر مشتمل 335 ملین ڈالر مالیت کی اسلحہ خرید کا سمجھوتہ طے کر لیا ہے۔سربیاقومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربیا، ساڑھے تین سال کے دوران، اسرائیلی کمپنی ‘البٹ سسٹمز’ سے 335 ملین ڈالر مالیت کے ‘پلس ملٹی راکٹ لانچر’ اور ‘ہرمز ڈرون طیارے’ حاصل کرے گا۔قومی ذرائع ابلاغ نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ نے، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ سمجھوتوں کی، تصدیق کی ہے۔البٹ سسٹمز نے بھی قبل ازیں جاری کردہ بیان میں، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے، کہا تھا کہ “ہم نے ایک یورپی ملک کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے”۔