سرد ی کی شدت۔ آصف آباد میں درجہ حرارت 7.3 ڈگری درج

   

حیدرآباد20 نومبر(یو این آئی) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت واحد ہندسہ تک جاپہنچا۔ ملک کے شمال اور مشرقی حصوں سے ہواؤں کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے ۔ اتوار کی صبح اقل ترین درجہ حرارت کمرم بھیم آصف آباد میں 7.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سنگاریڈی کے ستوار میں درجہ حرارت 7.5، عادل آباد میں 8.3، نرمل میں 9.2، میدک لنگائی پلی میں 9.2، منچریال میں 9.5 اور سدی پیٹ کے حبشی پور میں 10.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ریاست میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ دو دنوں میں رات میںسردی مزید شدت کا امکان ہے ۔عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، سنگاریڈی، میدک، وقارآباد، رنگاریڈی اور میڑچل میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عادل آباد میں پہلے ہی سردہوائیں چل رہی ہیں اور امکان ہے کہ یہ ہوائیں ساری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔