سرسکا ٹائیگر ریزرو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

   

الور ۔ راجستھان کے الور ضلع میں سرسکا ٹائیگر ریزرو ہفتہ سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ مون سون کے بعد اس پارک میں سیاحوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی اور جنگلی حیات کو آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ سیاح سرسکا ٹائیگر ریزرو کے پانچوں راستوں پر سفاری کر سکیں گے ۔ الور بفر زون صدر گیٹ اور ٹہلا گیٹ سے پانڈوپول روٹ تک سیاحوں کے لیے کھلا تھا۔ بارش کا موسم رکنے کے بعد یکم اکتوبر سے تمام راستوں پر سرسکا ٹائیگر ریزرو سفاری کی سہولت شروع ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ اس سال سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ سرسکا میں 15 جپسی اور 15 کنٹر ریزرو ہیں جن میں سے تقریباً جپسی اور 9 کینٹر کی آن لائن بکنگ ہوچکی ہے ، یہ بکنگ جمعہ کی رات دیر گئے تک ہوئی تھی، جس میں آج بھی شائقین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔ سیاحوں کی آن لائن بکنگ پورے اکتوبر کے لیے کھلی ہے ۔ یہاں آج صبح جیسے ہی سیاح پہلی شفٹ میں سرسکا کی سیر پر جائیں گے ، انتظامیہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ سرسکا پارک میں سیاحتی سفاری کے لیے سیاحتی راستوں کی مرمت کی گئی ہے ، کیونکہ بارش کے دوران پانی کے بہاؤ کی وجہ سے اکثر راستے خراب ہو جاتے ہیں، اس لیے ان راستوں کی مرمت مانسون کے اختتام پر کی جاتی ہے ۔