سرفراز کا جارحانہ جواب ، ہندوستان 231/3

   

بنگلورو۔ہند۔نیوزی لینڈ یہاں رواں پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن جہاں مہمان ٹیم نے راچن رویندرا کی شاندار سنچری کے ساتھ غلبہ دکھایا وہیں ہندوستانی اننگز کی خاص بار سرفراز احمد کی ناقابل تسخیر جارحانہ بیٹنگ رہی۔ نیوزی لینڈ نے راچن کے 134 رنز اور ٹم ساؤتھی کے جارحانہ 65 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 402 رنز اسکور کئے اور 356 رنز کی سبقت حاصل کی ۔ ہندوستان کے لئے جڈیجہ اور کلدیپ نے فی کس تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا بہتر آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لئے روہت ( 52 )اور جیسوال(35) نے 72 رنز بنائے ۔ کوہلی نے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سرفراز جارحانہ 70 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔