حیدرآباد۔ سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے دو سارقین بشمول ایک ویب چیانل کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 22 سالہ محمد اکرم ساکن وٹے پلی فلک نما ہے جو اپنے ساتھی 30 سالہ حسن حمزہ ڈی این ڈیلی نیوز ویب چیانل کا رپورٹر ہے اور وہ فلک نما پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر بھی بتایا جاتا ہے۔ مذکورہ افراد نے علاقہ ٹپہ چبوترہ، آصف نگر، چارمینار، بالا پور اور ظہیرآباد ٹاؤن میں سرقہ کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد محمد اکرم اور حسن حمزہ دوبارہ سرگرم ہوگئے اور سرقوں میں ملوث ہورہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 34 ہزار نقد رقم ، دو موبائیل فون اوردیگر اشیاء برآمد کرلیا۔