سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی سی سی ایس میں شکایت درج

   

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز ) ریئل اسٹیٹ کاروبار کی آڑ میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دہی کا ایک اور واقعہ شہر میں منظر عام پر آیا۔ آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ملٹی جیٹ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے خلاف سی سی ایس میں شکایت درج کرلی گئی ۔ متاثرین نے پولیس سے انصاف کی درخواست کی اور ادارے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس رئیل اسٹیٹ انفراڈیلوپرس کے مالک مکتی راج کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔ ایک لاکھ روپے ڈپازیٹ پر ہر دن 2 فیصد شرح سود ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ پہلے ڈپازیٹرس کو چند ماہ کمیشن پابندی سے ادا کیا گیا۔ ادارے کی جانب سے بہترین ریٹرن کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار لالچ کا شکار ہوگئے اور کئی ڈپازیٹرس نے 2 تا 20 لاکھ تک کا سرمایہ کیا۔ ع