جارجیا: امریکہ کے یوٹا میں ایک ماں نے سروگیٹ بن کر اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو جنم دیا۔ امریکہ میں ایک56سالہ خاتون اپنی بہو کے بچے کو جنم دے کر دادی بن گئی۔ نینسی ہاؤک نے اپنے بیٹے جیف ہیک جو ایک ویب ڈویلپر ہے، سروگیسی کے ذریعہ اس کے بچے کی دادی بن گئی۔ جیف کیمبریا جوڑے کے پہلے ہی چار بچے ہیں۔ اس دوران کچھ پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹروں نے بہو کیمبریا کا رحم نکال دیا۔ 30سالہ کیمبریا کو ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا۔