حیدرآباد کلکٹریٹ اور ایف ایس ایس اے آئی کی مشترکہ مساعی
حیدرآباد 22 جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کلکٹریٹ کے عہدیداروں نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا (FSSAI) کے تعاون سے حفظان صحت کے معیارات اور فوڈ سیفٹی کے طریقوں کو بہتر بنانے سرکاری رہائشی اسکولوں میں برسر کار باورچیوں اور فوڈ ہینڈلرز کیلئے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ۔ حیدرآباد کلکٹر ہری چندنا نے کہا کہ بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو اسکول میں محفوظ اور صحت بخش کھانا ملے ۔ یہ اقدام حیدرآباد بھر میں تقریبا 80 رہائشی اسکولوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ فوڈ ہینڈلرز کو محفوظ فوڈ ہینڈلنگ کی تربیت دی جارہی ہے ۔ جس میں ضرورت پر خام مال کا مناسب ذخیرہ کرنا ، ہاتھ کی صفائی ، باورچی خانے اور کھانے کی جگہوں کی صفائی شامل ہے ۔ سیشنوں میں خوراک سے ہونے والی بیماریوں سے بچنے احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی ۔ تربیت میں شریک ایک فوڈ ہینڈلر نے بتایا کہ ہمیں عام غلطیوں کے بارے میں بتایا گیا جو فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتی ہیں ۔۔ ش