سرکاری قیمت پر یوریا کھاد فروخت کرنے دکانداروں کو ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر منڈل مستقر کے فرٹلائیزرس شاپس کا آج 12 ستمبر کے روز منڈل اگریکلچر آفیسر رام کرشنا نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر تمام دوکانات کا معائنہ کیا اور زراعت اور کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں اضافہکی جانے والی ادویات کا بھی تفصیلی طور پر جانچ پڑتال کی اور فرٹلائیزرس شاپس میں خریدی اور فروخت کے بارے میں بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ بعد ازاں کاغذ نگر اگریکلچر آفیسر رام کرشنا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکیمات اور کسانوں کی جانب سے فصلوں کی پیداور میں استعمال کی جانے والی ادویات اور یوریا کی فروختگی کے دوران قیمت زیادہ نہ لینے کا مشورہ دیا اور کسی بھی شاپس مالکین کی جانب سے یوریا کی فروختگی کے دوران قیمتوں میں اضافہ اصول کرنے والوں کی اطلاع اگریکلچر آفس اور سوسائٹی آفس کو اطلاع دینے کی کسانوں سے اپیل کی گئی اور زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا۔