سری اونیتی سلک میں خصوصی ڈسکاونٹ

   

جوائنٹ کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ایس شانتی کماری کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : عالمی یوم خواتین کے پر مسرت موقع پر حیدرآباد شہر کے مرکزی مقام بشیر باغ میں 17 سال سے زائد عرصہ سے قائم سری اونیتی سارئیس نے سلک (Silk) کی دنیا میں نت نئے ڈیزائن اور اس کی نفاست اور اپنی کارکردگی سے واقف کروانے کے لیے آج ایک خصوصی اسپیشل ڈسکاونٹ یونٹ قائم کیا جس کا افتتاح محترمہ شانتا کماری جوائنٹ کمشنر اسٹیٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر تلنگانہ نے کیا ۔ اس موقع پر شہر کے معروف اور سماجی خدمت گذار خواتین کے علاوہ گھریلو خواتین کی بڑی تعداد نے شرح پر 50 فیصد خصوصی ڈسکاونٹ سے خریداری کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ افتتاح کے بعد محترمہ شانتا کماری نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر حیدرآباد میں موجود یہ شوروم ہینڈلوم سے تیار کردہ ملبوسات میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔ آج ملک میں موجود تمام طبقات ہینڈ لوم کے پارچہ جات کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کا استعمال کرنے آگے بھی آرہے ہیں ۔ اس لیے کہ اس کے تیار ملبوسات میں موسم ، شادی بیاہ اور تہوار و عیدین کا خاص خیال رکھ کر اہمیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ہینڈلوم کو فروغ دینے اور دیگر ریاستوں سے تال میل کرتے ہوئے ملبوسات کو منگوانے میں جو دشواریاں ہورہی ہیں اس کو دور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلک ساریز میری پسندیدہ ساڑیوں میں سے ہے اور اس کے کپڑوں کا استعمال میں طالب علمی سے ہی کیا کرتی ہوں ۔ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ سلک کے کپڑوں کا استعمال کریں اور اپنی شخصیت کو خوبرو اور دلکش بنائیں ۔ کے بی دیوی نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ ’ اونیتی ساریز ‘ نے اپنی تجارت کا آغاز شہر حیدرآباد میں ایک چھوٹے سے شوروم سے کیا اور آج گاہکوں کی دلچسپی اور ان کی محبت کے بنا شہر کے مرکزی مقام میں یہ شوروم قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سلک ساڑیوں پر ہاتھ کے ذریعہ مختلف نقوش جو ڈالے جاتے ہیں بتایا گیا جو آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں ۔ جسے سری کلاہستی ، قلم کاری ، سے جانا جاتا ہے ۔ اس میں مہارت رکھنے والے مسٹر نرسمہا سے اخباری نمائندوں کا تعارف کروایا گیا ۔ انہوں نے اس موقع پر ہاتھ کے ذریعہ ساڑیوں پر جو نئے نئے نقوش ڈالے گئے اس کی تکنیک سے واقف کروایا جو قابل دید ہے ۔ محترمہ ین مالتی ، محترمہ پریم لتا زوجہ سابق رکن پارلیمنٹ پاڈ پکاورم کرشنا ( آندھرا ) ، ایس شانتا کماری ، پلوی شرما ، ین مالیتی لکچرر اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔ مسٹر کرویندر کمار ڈائرکٹر شوروم ، پرنیتی ڈکشٹ ، اور دوسروں نے مہمان خواتین اور خریداری کے لیے جو خواتین آرہی تھیں انہیں اپنی کارکردگی سے واقف کروایا ۔۔