کولمبو: انورا کمارا ڈسانائیکے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مارکسسٹ 55 سالہ انوراکمارا ڈسانائیکے نے صدارتی انتخابات 42.31 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ وہ پیپلز لبریشن فرنٹ اتحاد کے امیدوار ہیں۔ توقع ہیکہ انورا کمارا ڈسانائیکے پیر کو صدارتی سکریٹریٹ میں حلف لیں گے۔ سری لنکا میں ہفتہ کو صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں 76 فیصد ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ قبل ازیں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے درکار کسی بھی امیدوار کیلئے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرنے پر اتوار کو تاریخ میں پہلی بار گنتی کے دوسرے دور کا حکم دیا گیا ۔ انتخابی نتائج کے مطابق، مارکسسٹ جنتا ویمکتی پیرامونا پارٹی فرنٹ نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے مطابق انورا کمارا ڈسانائیکے ووٹوں کی گنتی کے پہلے دور میں 56 لاکھ 30 ہزار یا 42.31 فیصد ووٹ حاصل کر کے سرفہرست رہے۔ دوسرے نمبر پر اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا ہیں جو اپوزیشن کے رہنما سماگی جنا بالویگیا ہیں جنہوں نے 43 لاکھ 60 ہزار یا 32.8 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کو صرف 17.27 فیصد وو ٹ ملے۔