سری لنکا میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

   

کولمبو: سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے کہا کہ جمعرات کی صبح ملک کے کئی حصوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ 12,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق رتنا پورہ، کینڈی، کالوتارا، گمپاہا، کولمبو اور ماتارا اضلاع کے 2,672 خاندانوں سے ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع گامپاہا ہے ۔جہاں 2,448 خاندانوں کے 8,517 افراد متاثر ہوئے ہیں۔