سری لنکا کیخلاف یو این میں قرارداد سے دور رہنے پر چدمبرم کی تنقید

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج ٹاملناڈو کی عوام سے اپیل کی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انا ڈی ایم کے ۔ بی جے پی اتحاد کو سبق سکھائیں، کیونکہ مرکزی حکومت نے سری لنکا کے بارے میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرارداد پر ووٹ دینے سے احتراز کیا ہے ۔چدمبرم نے مرکزی حکومت کے اقدام کو ٹامل عوام کے ساتھ سنگین دغابازی سے تعبیر کیا ۔ چدمبرم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ انڈیا نے یو این ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد کی تائید میں ووٹ دینے کے بجائے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا ۔ قرارداد میں سری لنکا کے انسانی حقوق ٹرائیک ریکارڈ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کی ہے ۔ ہندوستان کو اس کی حمایت کرنا چاہیئے تھا۔