کولمبو۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پادری مالکم رنجیت جو مقامی کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں، نے چہارشنبہ کو ایک اہم خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادری سے خواہش کی کہ وہ ماہ اپریل میں اسیٹر بم دھماکہ کی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسمس کا تہوار سادگی سے منائیں۔ یاد رہے کہ ایسٹر بم دھماکہ میں 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پادری نے کہا کہ کرسمس یقینی طور پر ایک پرمسرت موقع ہے جسے ساری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن مناسب ہی ہوگا کہ اسے سادگی سے منایا جائے۔ انہوں نے اپنے کرسمس کے خصوصی خطاب (ماس) کے دوران یہ بات کہی۔