کولمبو : سری لنکن فضائیہ کا ایک طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ فضائیہ کے ترجمان دشن ویجے سنگھا کا کہنا ہے کہ تربیتی پروازکے دوران چینی ساختہ پی ٹی سکس قسم کا طیارہ کولمبو کے شمالی مشرقی ساحلی شہر ترین کومالا سے پرواز کے فورا بعد ہی گر گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہِن جن کی نعشیں بھی مل گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔