سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

   

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔بتادیں زوجیلا پاس پر برف باری ہونے سے اس شاہراہ کو منگل کے روز ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو بدھ کی صبح دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
نوجوان نے شراب کے نشے میں پھند لگا کر خودکشی کرلی
بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منڈل تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے شراب کے نشے میں اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی۔ اس کے بعد اس نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔منڈل چوکی کے انچارج چراغ خان قائم خانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا مانا جا رہا ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن نگر میں شیطان پرجاپت کے مکان میں کرائے پر رہنے والے ایک نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی۔