سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں 2 غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹینگہ پورہ کی ایک ٹیم نے ٹینگہ پورہ میں فلڈ چینل کے نزدیک لو کمار اور وپن کمار ساکنان دلی نامی دو مشکوک افراد کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔