سری نگر ۔ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سیول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از چار ہفتوں کے بعد کھل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں برس 15جنوری کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کے جانے والے مشہور سنڈے مارکٹ میں اتوار کو تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سستی قیمتوں کی فروخت کے لئے مشہور اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجانے اور فروخت کرنے والے بنڈی رانوں نے کرونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا متعلقہ حکام کو یقین دلایا ہے ۔