سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں حسب سابق نماز عیدالاضحی کا اہتمام ہوگا

   

سری نگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق اسلامی روایات کے مطابق عید الاضحی کی نماز سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح نو (9:00)بجے ادا کی جائے گی۔ انشائاللہبارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سری نگر میں نماز عید الاضحیٰ اداکی جائیگی۔بیان کے مطابق مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کے لئے عیدگاہ میں اپنی حاضری یقینی بنا کر ثواب دارین حاصل کریں۔براہ کرم مصلیٰ/ جائے نماز ساتھ لائیں۔اس ضمن میں انجمن اوقاف نے متعلقہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عیدگاہ میں نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔