سعودی طالبعلم غیر قانونی طور پر بندوق رکھنے پر حراست میں

   

ابوقرق۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کا ایک طالبعلم جس کے بارے میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس سے امریکہ میں رہتے ہوئے غیر قانونی طور پر بندوق حاصل کی اور کسی سے یہ کہتا ہو بھی پایا گیا تھا کہ وہ ایک پروفیسر کو قتل کرنا چاہتا ہے، کو منگل کے روز حراست میں لیا گیا اور غیر قانونی طور پر بندوق رکھنے پر مقدمہ چلائے جانے کا حکم دیا گیا۔ یو ایس مجسٹریٹ جج لارا فاشنگ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حسن القہتانی کو ایک خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اسے وفاقی تحویل میں رکھا جانا چاہئے ۔