ریاض : سعودی عرب کے شہری اور زرعی علاقوں سے بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ہٹانے کے سعودی پروگرام کا مقصد جانوروں کے حملوں اور ماحولیاتی نقصان کو روکنا ہے۔اس سکیم کا اہتمام قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے حکومتی حکام اور دنیا بھر کے ماہرین کے ساتھ مل کر کیا ہے۔اس کا مقصد مملکت کے جنوب میں بندروں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور کھیتی باڑی کی تباہی سے نمٹنا ہے۔قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں 504 مقامات پر مقامی بندروں کی نگرانی کے لیے فیلڈ سروے کیے گئے ہیں۔