ریاض :سعودی عرب کی عدلیہ نے آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات سے تدارک کے لیے سائبر فراڈ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے آن لائن جعلسازی کے جرائم کے مرتکب افراد کو 5 سال قید اور 5 ملین ریال جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ آن لائن لین دین میں جعل سازی پرملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گیا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔ کسی بھی الیکٹرانک ریکارڈ، الیکٹرانک دستخط، یا دانستہ طور پر ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن سرٹیفکیٹ کی جعلسازی کرنا قابل سزا جرم ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی پر مجرم کو پانچ سال تک قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔