سعودی عرب ٹیکنالوجی میں 6.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

   

ریاض: سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6 ارب 40کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ بن عامرالسواحہ نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم لیپ کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو اپنے فنڈ دنیا بھر کے کاروباری افراد کو تبدیلی لانے میں مدد دے گی۔