انقرہ : زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے سعودی عرب کی طرف سے 15 واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے۔85 ٹن 346 کلو غذائی سامان سے بھرا طیارہ غازی عنتاب ایئرپورٹ میں اترا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے فضائی پل قائم ہے جس کے تحت مختلف غذائی سامان اور طبی آلات کی ترسیل جاری ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان لے جانے والے متعدد طیارے شام بھی پہنچے ہیں۔