ریاض: سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی خام تیل کی برآمدات جنوری میں بڑھ کر 6.996 ملین بیرل یومیہ ہوگئی جو اپریل 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری میں سعودی خام تیل کی برآمدات میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جو دسمبر میں 6.937 ملین بیرل یومیہ تھا۔دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ کی پیداوار پچھلے مہینے سے 0.123 ملین بیرل یومیہ بڑھ کر جنوری میں 10.145 ملین بیرل یومیہ ہو گئی جو کہ اپریل 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح بھی ہے۔سعودی عرب اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کے دیگر اراکین جوائنٹ ڈیٹا انیشی ایٹو (JODI) کو ماہانہ برآمدی ڈیٹا جمع کراتے ہیں جسے وہ اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہیں۔JODI کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی ریفائنریوں کی کھپت جنوری میں 2.777 ملین بیرل تک پہنچ گئی جو دسمبر میں 2.694 ملین بیرل تھی۔سعودی عرب اوپیک کے ساتھ مل کر ہر ماہ تیل کی عالمی مانگ میں اضافے کے ساتھ پیداوار میں مسلسل اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کووِڈ 19 وبائی امراض کے نتائج سے بحالی کیبعد عالمی سطح پر تیل کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔سعودی عرب میں مقامی خام تیل کی ریفائنریوں کے ذریعے پروسیس کی جانے والی مقدار جنوری میں 0.083 ملین بیرلیومیہ کے اضافے سے 2.777 ملین بیرلیومیہ ہو گئی جب کہ خام تیل کی براہ راست برننگ 84,000 بیرلیومیہ بڑھ کر 402 ہزار بیرلیومیہ ہو گئی۔