ریاض : سعودی عرب پہلی مرتبہ مس یونیورس مقابلہ میں حصہ لے گا ۔ 27سالہ ماڈل اور انفلوئنزر رومی القحانی مس یونیورس 2024ء کے مقابلہ میں حصہ لیں گی ۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں 27 سالہ ماڈل نے عربی میں لکھا ہے کہ مجھے مس یونیورس 2024ء مقابلہ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہورہا ہے ۔ یاد رہے کہ مملکت سعودی عرب پہلی مرتبہ اس مقابلہ میں حصہ لے رہا ہے ۔ قحطانی نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں ۔ ان کا تعلق ریاض سے ہے ۔ چند ہفتہ قبل انہوں نے ملائیشیا اور دیگر مقامات پر ہوئے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا ۔ وہ مس سعودی عرب کے علاوہ مس مڈل ایسٹ بھی ہیں ۔