جدہ ۔ سعودی عرب کے نامور مصنف اور تاجر عبدالمقصود کھوجہ کا 86 برس کی عمر میں امریکہ کے ایک ہاسپٹل میں کل انتقال ہوگیا۔ سعودی عرب کی اہم شخصیات، تاجرین اور سوشل میڈیا کارکنوں نے عبدالمقصود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وہ سعودی عرب میں تہذیبی تحریک کی اہم علامت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے سعودی عرب میں کئی تہذیبی و سماجی سرگرمیوں کی قیادت کی تھی۔