ریاض۔سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق سعودی عربیہ نے اتوار کے روز اعلان کیاکہ9اگست سے خارجیوں کے عمرہ درخواستیں حاصل کرنا شروع کیاجارہا ہے۔
وزرات حج او رعمرہ نے اعلان کیاہے کہ کویڈ 19پیش نظر ٹیکہ لگائے ہوئے اور صحت یاب ہونے والے افراد کو ہی اجازتیں دی جائیں گی۔
حج اورعمرہ کے نائب وزیر عبدالفتح بن سلیمان ماشہات نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے عمرہ کے لئے کن ممالک کا انتخاب کرنا ہے اس کا تعین کرے گا اور ان کی تعداد کو بھی حسب ضرورت وقتافوقتا درج بندی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے وزرات کی جاانب سے نافذ کرے صحت کے طریقہ اور تنظیمی منصوبوں پر عازمین کے عمل کو لازمی قراردیاہے۔
پچھلے سال وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عربیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ پہلی مرتبہ 1نومبر کو غیر ملکی عازمین کا استقبال کیاتھا